Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب


اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی تھی۔
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لیے دعا بھی کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔