Friday, October 18, 2024
ہومٹاپ سٹوریامریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر مبارکباد، غزہ جنگ بندی کیلئے پرامید

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر مبارکباد، غزہ جنگ بندی کیلئے پرامید


واشنگٹن:امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں۔
جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔
دوسری جانب امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کا موقع قرار دیا ہے۔
کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور یحییٰ سنوار کی ہلاکت نے ہمیں غزہ جنگ ختم کرنے کا ایک موقع دیا ہے اور اس جنگ کو اس طرح ختم ہونا چاہیے کہ اسرائیل محفوظ رہے اور یرغمالی رہا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اپنے 3 کماندڑوز کے ساتھ ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اور اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک تباہ حال گھر میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، زخموں سے چور شخص کو آخری لمحات میں بھی اسرائیل کے ڈرون کیمرے پر لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم حماس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی با ضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔