Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزبحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی کارروائی، کشتی سے 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی کارروائی، کشتی سے 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

کراچی (سب نیوز )شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے امریکی بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں کشتی سے 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد کرلی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسداد منشیات آپریشن کیا ۔

مشترکہ فوکسڈ آپریشن ہمالین اسپرٹ میں پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ذوالفقار نے حصہ لیا، آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس کولاچی نے بھی حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ آپریشن میں امریکی بحریہ کے ائیرکرافٹ کیریئر یوایس ایس ابراہم لنکن نے مدد فراہم کی، امریکی کوسٹ گارڈ اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں نے بھی مدد فراہم کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد منشیات آپریشن میں مشتبہ کشتی سے 1.3 ٹن حشیش برآمدکی گئی، ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 26 ملین ڈالر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔