Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ، جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

چھبیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ، جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس ) 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے اور اجلاس میں جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی و سینٹ شریک ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت پر مشاورت ہو گی اور چھبیسویں آئینی ترمیم پر حکومتی پارٹیوں سے ہونے والے مذاکرات زیر غور آئیں گے۔جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔