Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانلیگی عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات

لیگی عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات

لاہور(آئی پی ایس ) ن لیگ کے عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں میں ساتھ نہ لے جانے پر اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے عہدے دار نے عشائیہ میں ساتھ نہ لے جانے پر شکوہ کر دیا ۔ رہنماوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کسی رہنما کو عشائیے میں شامل نہیں کیا گیا۔ رہنماوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی جانا چاہیے تھا ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ بھی پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں۔ رہنماوں کا شکوہ ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت پنجاب میں خود پارٹی کو متحرک کرنا نہیں چاہتی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔