Thursday, October 17, 2024
ہومدنیابھارت فرار شیخ حسینہ واجد کیخلاف بنگلہ دیش ٹریبونل کا بڑا فیصلہ

بھارت فرار شیخ حسینہ واجد کیخلاف بنگلہ دیش ٹریبونل کا بڑا فیصلہ


ڈھاکہ:بنگلہ دیش ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے سرکردہ لیڈروں سمیت 45 دیگر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
ان تمام پر حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر شروع ہوئی طلباء کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کو انجام دینے کا الزام ہے۔
بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں ٹربیونل نے یہ احکامات استغاثہ کی جانب سے ٹربیونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد دیے۔
ان درخواستوں میں حسینہ واجد اور ان کی پارٹی کے کچھ لیڈران کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔ ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حسینہ سمیت 46 افراد کو 18 نومبر تک گرفتار کرنے کے بعد اس کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔