Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل نے ایران پر حملے کیلیے اہداف کی منظوری دے دی

اسرائیل نے ایران پر حملے کیلیے اہداف کی منظوری دے دی


واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو ہمارے جواب سے اسے پچھتانا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔