Thursday, October 17, 2024
ہومدنیااسرائیلی حملے: لبنان میں27، غزہ میں 65 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملے: لبنان میں27، غزہ میں 65 فلسطینی شہید


لبنان میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں نباطیہ کے میئر سمیت 27 افراد شہید اور 185 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک بار پھر اسرائیلی فورسز نے اقوامِ متحدہ کی امن فوج کی چوکی پر فائرنگ کی جس سے واچ ٹاور کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یونیسیف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کا جواب دیں جس کے نتیجے میں 4 لاکھ بچوں سمیت 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں 13 ویں روز بھی اسرائیلی محاصرہ جاری ہے جہاں 2 لاکھ فلسطینی خوراک، پانی اور ادویات سے محروم اور امداد کے منتظر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 65 فلسطینی شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔
سربراہ انروا فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ غزہ ویران زمین اور تقریباً ناقابل رہائش ہو چکا ہے، گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں میں شمالی غزہ میں کوئی امدادی قافلہ داخل نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے اسرائیل سے انسانی امدادی گروپوں کو شمالی غزہ میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔