Thursday, October 17, 2024
ہومتازہ ترینچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عہدے سے ہٹایا جائے ، سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عہدے سے ہٹایا جائے ، سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر


اسلام آباد:(سب نیو)چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی اکمل خان باری نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی،
استدعا کی گئی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف مس کنڈکٹ کی انکوائری کی جائے،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو کام سے روکتے ہوئے انکوائری کے بعد عہدے سے ہٹایا جائے،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس دائر ہوا،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس خارج کردیا گیا تھا،
ریفرنس دائر کرنے پر قاضی فائز عیسی پی ٹی آئی کیخلاف جانبداری ظاہر کرتے رہے،
پی ٹی آئی کے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیئے گئے،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔