Thursday, October 17, 2024
ہومتازہ ترینآئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی ، جے یو آئی متفق، ن لیگ کو بعض شقوں پرتحفظات

آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی ، جے یو آئی متفق، ن لیگ کو بعض شقوں پرتحفظات


لاہور: آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بعض شقوں پر تحفظات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرادری آئینی ترمیم کیلئے ن لیگ قیادت کو ساتھ ملانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ن لیگ نے آئینی ترمیم کی بعض شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعتراض والی شقوں پر ن لیگ کی قیادت آپس میں پھر مشاورت کرے گی۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی آئینی ترمیم کی بیشتر شقوں پر متفق ہیں۔ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت سے آئینی ترمیم پر مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب صدر مملکت اصف علی زرداری رات لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد جائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کے عشائیے میں شرکت کے لیے لاہور آئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔