Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ،جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ،جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا آئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ، آئین میں ترمیم کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان ،بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق تمام ریجنل اور مقامی تنظیمات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور مگر پرامن احتجاج کی ہدایت، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل ،اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق ،سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا مطالبہ ،انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔