Thursday, October 17, 2024
ہومتازہ تریناسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری، مزید 65 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری، مزید 65 فلسطینی شہید

غزہ (سب نیوز) اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر جبالیہ کیمپ کا اسرائیلی محاصرہ بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی خوراک اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی نسل کشی مہم کا شکار غزہ کے فلسطینی بدترین غذائی قلت کا شکار ہیں، غزہ کا ہر پانچ میں سے ایک فلسطینی خوراک کی شدید کمی سے متاثر ہے۔
دنیا بھر میں خوراک کے عالمی دن پر غزہ میں اسرائیل کی پیدا کردہ قحط کی صورتحال پر عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امداد پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بندش سے غزہ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
اقوام متحدہ اور امریکا کا اسرائیل سے غزہ میں امداد کی صورتحال فوری بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔