Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، ایس سی او کا کامیاب انعقاد پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر اسلام آباد کی شاندار سجاوٹ اور وفود کے پرتپاک استقبال سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا ہے،ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو پتہ چلا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے،ایس سی او میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے خلوص اور محبت کا پیغام ملا ہے،ایس سی او کانفرنس کا کامیاب انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے، سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے شاندار انعقاد کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔