Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستاناگر کالی آئینی ترامیم روکنی ہیں تو ڈی چوک پر فوری احتجاج ناگزیر ہے، عامر مغل کا قیادت کو پیغام

اگر کالی آئینی ترامیم روکنی ہیں تو ڈی چوک پر فوری احتجاج ناگزیر ہے، عامر مغل کا قیادت کو پیغام

اسلام آباد(سب نیوز) پی ٹی آئی اسلام اباد کے ریجنل صدر عامر مغل نے تحریک انصاف کی قیادت کے نام ایک کھلا پیغام میں کہا ہے کہ اگر ہمیں عمران خان کو اس ناجائز قید سے نجات دلانی ہے، اگرہم نے ان ناجائز کالی ائینی ترامی کو روکنا ہے اوراگر ہم نے اپنا لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لینا ہے تو ہمیں فوری طور پر ڈی چوک کی کال دینی ہوگی جو کہ عمران خان کا حکم ہے انہوں نے یہ حکم دیا تھا کہ ان کالی ائینی ترامیم کے خلاف ڈی چوک میں احتجاج کریں اگر ہم نے یہ وقت ضائع کر دیا اور یہ غیر آئینی قابض ٹولہ یہ کالی ائینی ترامیم کرانے میں کامیاب ہو گئے تو ہماری جدوجہد ہمارا سفر بہت لمبا ہو جائے گا اور ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ہمیں اس موجودہ لیڈر شپ پر اس وقت تک اعتماد ہے لیکن یہ قیادت آگے بڑھے اور فوری طور پر احتجاج کا لائحۂ عمل دے۔

عامر مغل نے کہا کہ مجھے احتجاج کے راستے سے ہٹانے کیلئے میرے اوپر راولپنڈی اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں 12سے زائد دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے درج کئیے گئے ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل کو قتل کرنےکا جھوٹا مقدمہ بھی شامل ہے حالانکہ وہ کانسٹیبل پولیس کی اپنی شیلنگ سے فوت ہؤا ہے متوفی کے بیٹے کا ویڈیو بیان بھی موجود ہے۔

عامرمغل نے اپنے بیان میں قیادت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اگلے دو دنوں میں ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔