Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانایس سی او اجلاس پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، متعدد تجاویز منظور ہوئیں ،اسحاق ڈار

ایس سی او اجلاس پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، متعدد تجاویز منظور ہوئیں ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کا انعقاد پاکستان کے لیے بڑا اعزازہے۔
اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ایس سی او کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، تمام برادرانہ ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی، ہم ان ممالک کے اجلاس میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پائیدارترقی کے لیے متعدد تجاویز کو منظور کیا گیا، اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری اورتخلیقی معیشت کےفروغ پرتبادلہ خیال ہوا، تمام سربراہان نےشنگھائی سپرٹ کےجذبےکا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے باوجود پاکستان ایس سی اوچارٹرڈ پر عمل درآمد کررہا ہے، خطے میں خوشحالی کے لیے تجارت، سرمایہ کاری رابطے اور نوجوانوں، خواتین کی ترقی لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سربراہان نے تنازعوں کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاری میں کمی پر خدشے کا اظہار کیا ہے، اجلاس میں باہمی احترام اور مساوات پر مبنی ترقی اور علاقائی ترقی کیلئے رابطوں کے فروغ پر زوردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔