Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔
ایف بی آر نے رواں برس پہلی بار 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایف بی آر کی پہلی توسیع 14 اکتوبر کو ختم ہوئی ہے، جس کے بعد 31 اکتوبر تک ایک بار پھر تاریخ بڑھادی گئی ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔