Thursday, October 17, 2024
ہومدلچسپسنکیانگ ویغور میں عوام کی خوشحال زندگی نے چین کے خلاف مغربی مہم کو غلط ثابت کردیا ،فتح عہدیدار

سنکیانگ ویغور میں عوام کی خوشحال زندگی نے چین کے خلاف مغربی مہم کو غلط ثابت کردیا ،فتح عہدیدار

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی قومی آزادی تحریک (فتح) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں لوگوں کی زندگی ز بردست طریقے سے آ گے بڑھ رہی ہے اور چین کی سنکیانگ پالیسی سے متعلق مغربی مہم ناقابل یقین ہے۔
فتح کی فلسطینی انقلابی کونسل کے ایک رکن بسام ذکرنہ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ علاقے کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور احترام کی سطح مکمل اور جامع ہے۔
ذکرنہ نے چین کے متعدد دورے کیے ہیں۔ مغربی حکومتوں اور میڈیا کی جانب سے چین کی سنکیانگ پالیسی کے خلاف مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب چین کی ترقی اور پیشرفت کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی بھی چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
گز شتہ مارچ میں ذکرنہ کی قیادت میں عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ایک وفد نے سنکیانگ کا دورہ کیا۔ ذکرنہ نے کہا کہ چین کا تجربہ تمام علاقوں میں بھرپور ہے اور ہر دورے کے ساتھ ہمیں مختلف شعبوں میں ملنے والے فوائد کی وسعت کا احساس ہوا۔
دورے کے دوران وفد نے سنکیانگ کی زرعی ٹیکنالوجی، لائیو اسٹریم خریداری اور سرحد پار ای کامرس جیسے شعبوں میں سنکیانگ کی ترقی کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
ذکرنہ نے کہا کہ ہم نے ایسی زراعت کا تجربہ کیا جسے زیادہ جگہ اور زمین کی ضرورت نہیں۔ ہماری کئی اجناس موسم میں فروخت نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہو جاتی ہیں تاہم چین کی جانب سے کی جانے والی زرعی صنعت کاری کے بارے میں جان کر ہمارے ممالک اس شعبے میں تجربات کےتبادلے کے لئے روا بط بڑھا سکتے ہیں۔
وفد نے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کابھی دورہ کیا۔ ذکرنہ نے کہا کہ چین ہر مذہب کے مقدس مقامات کا بھر پور اور جامع حمایت کے ساتھ تحفظ اور خیال رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔