Thursday, October 17, 2024
ہومدلچسپچین میں 5 ہزار سال قدیم بادشاہی مقبرہ دریافت

چین میں 5 ہزار سال قدیم بادشاہی مقبرہ دریافت

ژینگ ژو(شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہینان میں موجود کھنڈراٹ سے تقریباً پانچ ہزار سال قدیم شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے۔اس سے اب تک 350 سے زائد نوادرات مل چکے ہیں جس نے اسے سب بڑا مقبرہ بنادیا ہے۔
یونگ چھنگ شہر میں واقع وانگ ژوانگ کھنڈرات میں یہ مقبرہ 17 مربع میٹر کے رقبے پر موجود ہے جو اُس وقت ایک بہت بڑا رقبہ تھا۔ ماہرینِ آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اس مقبرے کا مالک اُس قدیم ریاست کا بادشاہ تھا۔
وانگ ژوانگ کھنڈرات قدیم نیو لیتھک دور کی ڈاوینکو ثقافت (2600 سے 4 ہزار قبلِ مسیح) کے وسطی اور بعد کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔