Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینکینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

ٹورنٹو (آئی پی ایس )کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا، کینڈا نے اتنا بڑا اقدام ملک میں پرتشدد بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کی طرف سے نئی تفصیلات کے انکشاف کے بعد اٹھایا۔

بھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینڈا پہلے بھی بھارت کو انتباہ کرچکا تھا، چھ سفارتکاروں کے بے دخلی کے اطلاع پر بھارت نے انھیں واپس دہلی بلوالیا، کینڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے، ذرائع سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے ،کینڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔