اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کل کا احتجاج موخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی۔
ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گیذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں 15 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
حکومت نے کل کا احتجاج موخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ڈاکٹرز صبح عمران کا معائنہ کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔