Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانخیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز

خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز

اسلام آباد (آئی پی ایس )صوبہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی متفقہ تجویز دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے نام میں ترمیم کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے پیش کی جس کی تاحال کسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں آئینی مسودہ پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، آئینی ترامیم کمیٹی کی سب کمیٹی دو روز میں حتمی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی، ذیلی کمیٹی دو دن میں حتمی مجوزہ ڈرافٹ تیار کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔