Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپشاور ہائیکورٹ، راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ، راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی راجہ بشارت کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس فہیم ولی کے روبرو ہوئی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی نے کہا کہ میرے موکل پر ٹیکسلا میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے، درخواست گزار پر سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے خلاف الزام بے بنیاد ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے راجہ بشارت کو تین نومبر تک ضمانت دے دی اور راجہ بشارت کو مقررہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسی طرح پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور یہ بھی جج جسٹس فہیم ولی کے روبرو ہوئی۔عدالت نے دونوں خواتین کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔