Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانانگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراحمد ، نسیم، شاہین اور سرفراز ڈراپ

انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراحمد ، نسیم، شاہین اور سرفراز ڈراپ

لاہور(آئی پی ایس )انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف بقیہ میچز کیلئے سابق کپتان بابراعظم، فاسٹ بالرز نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا، سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ سیزن میں پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ابرار احمد ڈینگی بخار کے باعث ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
چاروں کھلاڑیوں کی جگہ حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام، فاسٹ بالر محمد علی اور آف سپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے، نعمان علی اور زاہد محمود جو ابتدائی طور پر اصل سکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا اب انہیں بھی 16 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔قومی سکواڈ شان مسعود(کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان(وکٹ کیپر)نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام رہا ہے، ہمیں پاکستان کے 25-2024 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا ہوگا، ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔