Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانڈسکوز میں کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران نے ہی کرپشن شروع کردی

ڈسکوز میں کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران نے ہی کرپشن شروع کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز)میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے افسران کی تعیناتیوں سے بھی کرپشن نہ رک سکی، بلکہ الٹا ایف آئی اے افسران ہی ڈسکوز کے ساتھ مل گئے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پاور ڈویژن کو ایک خط لکھا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔خط کے متن کے مطابق ڈسکوز میں بدانتظامی اور کرپشن دائمی مسئلہ رہا ہے، ڈسکوز میں کرپشن روکنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے۔ موثر نگرانی کے لیے ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران تعینات کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایف آئی اے افسران کو ڈسکوز میں لگانے کے مطلوبہ فوائد نہ مل سکے۔اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور اور ایف آئی اے کے اعلی افسر شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔