Thursday, October 17, 2024
ہومبلوچستانسی ٹی ڈی بلوچستان کی کھچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کے 3خوارجی دہشتگر دہلاک

سی ٹی ڈی بلوچستان کی کھچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کے 3خوارجی دہشتگر دہلاک

کوئٹہ(آئی پی ایس ) بلوچستان کے ضلع کچھی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے تین مشتبہ دہشت گردہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دو پاسی پل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی۔ جیسے ہی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ناکہ بندی کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ کچھی کے ایس ایس پی دوست محمد بگٹی نے تصدیق کی کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام نے دعوی کیا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔