Wednesday, October 16, 2024
ہوماسلام آبادایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے 14تا 17 اکتوبر کا ٹریفک پلان جاری

ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے 14تا 17 اکتوبر کا ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے جڑواں شہروں میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے سلسلے میں معزز مہمانوں کی محفوظ اور آسان آمد و رفت یقینی بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کا 14 سے 17 اکتوبر تک کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

حکام کے مطابق 14 سے 16 اکتوبر تک شہر کی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستے مختص کردیے گئے ٹریفک پلان پر عمدرآمد یقینی بنانے کیلئے 1100سے زائد ٹریفک افسران مامور ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک بند ہوگی، راولپنڈی کی طرف آنے جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرے گی۔ فیصل ایونیو پر زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف ڈائیورژن ہوگی۔

بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے کیلئے کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کیا جائے گا۔آئی جے پی روڈ سے فیض آباد کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ کا راستہ مختص کردیا گیا۔جی ٹی روڈ کے ذریعے پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا سے موٹر وے کی طرف موڑا جائے گا اور یہ گاڑیاں چکری انٹرچینج سے اتر کر براستہ روات دوبارہ جی ٹی روڈ استعمال کرسکتی ہیں۔ جڑواں شہروں اور پشاور کی طرف جانے والی بڑی گاڑیوں کیلئے بھی یہی روٹ ہوگا۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک مکمل بند رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔