Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانجبری گمشدگیوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جبری گمشدگیوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (آئی پی ایس )یکم فروری 2023 کو جبری گمشدگیوں سے متعلق قائم کئے گئے انکوائری کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ اس رپورٹ میں 31 جنوری 2023 تک دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات درج کیے گئے۔ مارچ 2011 سے 31 جنوری 2023 تک مجموعی طور پر 9 ہزار 224 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 7 ہزار 31 مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2 ہزار 256 کیسز زیر التوا تھے جن میں سے گزشتہ ماہ کے دوران 37 کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2023 کے دوران 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ جنوری میں 24 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں قید تھے، 10 کیسز لاپتہ افراد سے متعلق نہیں تھے جبکہ جنوری 2023 کے دوران کل کیسز میں سے 77 کیسز بلوچستان سے متعلق تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔