Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد،غوری ٹاؤن میں ڈینگی کا راج ،سینکڑوں مریض موت و حیات کی کشمش میں مبتلا

اسلام آباد،غوری ٹاؤن میں ڈینگی کا راج ،سینکڑوں مریض موت و حیات کی کشمش میں مبتلا

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارلحکومت کے علاقہ غوری ٹاؤن میں ڈینگی کا راج ،سینکڑوں مریض موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ،
تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں نے آنکھیں موند لیں غوری ٹاؤن کے پرائیوٹ ڈویلپر اور سی ڈی اے حکام کی چپقلش کی بناء پر گزشتہ پندرہ سالوں سے یہاں کی رہائشی انتہائی اذیت کا شکار ہیں ۔
عدالتوں نے بھی طویل عرصہ سے مقدمات زیر التوا رکھ کے غوری ٹاؤن کی ایک لاکھ کے قریب آبادی کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
یہاں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیاں پختہ کیں صفائی اور سیکورٹی کا انتظام سنبھال رکھا ہے ۔
گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ میں ڈینگی کی وباء موت بانٹ رہی ہے علاقہ کے پرائیوٹ کلینکس کے مطابق روزانہ درجنوں کے حساب سے ڈینگی کے نئے مریض آ رہے ہیں ۔
ڈاکٹر حماد راجہ اور ڈاکٹر اویس شاہ کے مطابق غوری ٹاؤن میں ڈینگی ایمبرجنسی نافذ کر کے محکمہ صحت کو ہنگاموں بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہونگے ورنہ کوئی بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
غوری ٹاؤن کے مکینوں نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس علاقہ کو وفاقی حکومت نے علاقہ غیر بنا دیا ہے اور یہاں کے مکینوں کی حالت کچی آبادیوں سے بھی برتر ہے پرائیوٹ بلڈر سی ڈی اے اور عدالتوں کے رحم و کرم پر یہ وسیع آبادی بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہے اور اب ڈینگی کی وباء کے دوران حکومتی رویہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس کے نتیجہ میں کوئی بھی بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔