Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی صحت خراب نہیں، سیل کی بجلی معطلی، سہولیات واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل ذرائع

عمران خان کی صحت خراب نہیں، سیل کی بجلی معطلی، سہولیات واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل ذرائع

راولپنڈی(آئی پی ایس ) اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔جیل ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کے لیے دو انگریزی روزنامے روزانہ دیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہیکہ بانی پی ٹی آئی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کو شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔