Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت آصف زرداری کی ترکمانستان میں سینٹرل ایشین ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں

صدر مملکت آصف زرداری کی ترکمانستان میں سینٹرل ایشین ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں

اشک آباد(سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں دورے کے دوران ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران رہنماں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ترکمانستان کے رہنماں نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور دو طرفہ رابطہ مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، صدر مملکت نے ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ اور خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔آصف علی زرداری بین الاقوامی فورم “وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق – امن اور ترقی کی بنیاد” میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دورے پر تھے، فورم 11 اکتوبر کو مخدوم گلی فراغی کی پیدائش کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔