Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانعلی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک میں احتجاج کی مخالفت کردی

علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک میں احتجاج کی مخالفت کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی کال کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ میرا ذاتی موقف ہے کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج نہیں ہونا چاہیے لیکن ہمیں اسی طرح سے دیوار سے لگایا جائے گا تو پھر ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم نہیں آئینی تقسیم ہیں، حکومت کو ایک جگہ سے خطرہ ہے اور وہ ہے سپریم کورٹ، یہ حکومت کو بچانے کے لیے نظام کو منہدم کر رہے ہیں، حکومت والے عدل کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، نیت ٹھیک ہو تو راستہ نکل ہی آتا ہے، لیکن ان کی نیتوں میں فتور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کیخلاف تو ماضی میں آئی جے آئی بنائی گئی، آج پیپلز پارٹی کیسے خوش ہو رہی کہ نمبرز پورے ہو گئے، کسی کو توڑ کر آئین بنائیں گے تو اتفاق رائے کیسے ہو گا؟ کیا مخالف جماعت کے لوگوں کو اٹھانا کے بعد اتفاق رائے ہو گا؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔