Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا معاملہ،سپریم کورٹ کا تعطیلات کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا معاملہ،سپریم کورٹ کا تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز )سپریم کورٹ نے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے باعث تین روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری،کابینہ ڈویژن کی جانب سے تین روزہ چھٹیوں کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت تعطیلات کی منظوری دے دی گئی۔تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا۔پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات کااعلان کیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔