Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں اعظم سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا تھا۔
عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ اعظم سواتی نے کارکنان کو اکسایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔