Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے ہمارے نوجوان طبقے کو تباہ و برباد کر دیا ،افغان شرپسند

پی ٹی آئی نے ہمارے نوجوان طبقے کو تباہ و برباد کر دیا ،افغان شرپسند

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے مزید افغانیوں کی ہوشروبا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے ۔
پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاست کیخلاف تمام حدود پار کر دیں ،انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ان شر پسند عناصر کا کہنا تھا کہ؛ جس کی وجہ سے ہم یہاں ہیں وہ خود اے سی میں بیٹھا ہے اور ہمارا یہاں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ،آئندہ ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے،
شرپسند افغانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارے نوجوان طبقے کو تباہ و برباد کر دیا اور ہمارا روزگار بھی تباہ کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیسری بار حکومت ہے مگر ہمارے ہسپتال اور انفراسٹرکچر کا کوئی حال نہیں، سب تباہ و برباد ہے،
کے پی کے میں پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کیا، بس صرف چلو چلو اسلام آباد چلو، لاہور چلو، اور خان کو رہا کرو کا نعرہ لگائے رکھتے ہیں،
جب عمران خان ملک کا وزیراعظم تھا تب بھی اس نے کوئی کام نہیں کیا، اس کو اپنی تقریروں پر شرم آنی چاہیے،
اس نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے اس میں کوئی بھی کام پورا نہیں کیا، ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور ہم پولیس اور پاک فوج کا اچھا رویہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، پاک فوج اور پولیس ہمارے ہی ادارے ہیں، شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔