Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزحلیم عادل شیخ جعل سازی کے مقدمے میں بری

حلیم عادل شیخ جعل سازی کے مقدمے میں بری

کراچی :جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی اور دھمکانے کا کیس درج ہے جس سے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے انہیں اور دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمہ کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج تھا۔
ملزمان کے خلاف جعلی سوسائٹی کی مد میں 6 کروڑ روپے وصولی اور دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔