Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزنیب کی پرویز الہٰی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی ریکوری

نیب کی پرویز الہٰی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی ریکوری

لاہور: (آئی پی ایس) نیب نے کرپشن سکینڈل میں بڑی ریکوری کر لی، 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن سکینڈل میں ریکوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے بھی وصول کئے گئے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔