Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہوں گے، عدالت نے اٹارنی جنرل، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرپرسن واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید، انور مقصود اور مخدوم علی خان کو عدالتی معاون طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت نے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مانگ لی تھی، عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیمز فنڈ کی مد میں 20 ارب روپے سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈیمز فنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق طے کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔