Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں مزید 4پولیو کیس سامنے آگئے، رواں سال تعداد 32ہوگئی

پاکستان میں مزید 4پولیو کیس سامنے آگئے، رواں سال تعداد 32ہوگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں پولیو کے مزید 4کیس سامنے آ گئے۔پولیو کیس جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے ہیں، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں 32مہینے کی بچی اور 18مہینے کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32ہوگئی۔پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے اکتوبر میں مزید کئی بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں سال کے آخر تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 55 سے 65 تک پہنچ سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔