Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاق نے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

وفاق نے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو کہ احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔مذکورہ کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے منیر مسعود، گریڈ 20 کے آئی بی آفسر پر مشتمل ہوگی جو صوبائی حکومت کے وسائل اور سرکاری افراد کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔

وفاقی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو سات دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کمیٹی ان باتوں کی نشاندہی کرے گی کہ 4 اور 5 اکتوبر کو دھرنے کیلئے کونسی سرکاری گاڑیاں لائی گئیں، احتجاجی ریلی میں شریک سرکاری گاڑیوں کی تعداد کتنی تھیں، ریلی میں سرکاری گاڑیاں لانے کی اجازت کس نے دی تھی اور وہ اعلی آفسرز کون تھے جنہوں نے اآمادگی ظاہر کی کہ حتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کو استعمال کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔