Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترامیم ، حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی ایک کوشش،نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں اعلی سطح وفد کی ملاقات

آئینی ترامیم ، حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی ایک کوشش،نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں اعلی سطح وفد کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی وفد ایک بار پھر جمیعت علما السلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جا پہنچا ہے۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں جانے والے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔حکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق، نئیر بخاری، نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے۔

جبکہ جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور اسلم غوری ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور مولانا فضل الرحمان کو کل ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پیکج پر ایک بار پھر قائل کرنے کی کوشش کی ترامیم کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے چھبیسویں مجوزہ آئینی ترامیم کا بل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پاکستان میں ہونے والے اجلاس تک مخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن حکومت آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد فورا آئینی ترامیم لانے پر مصر نظر آتی ہے، حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم پر دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔