Friday, June 13, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینعلی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں، وزیر داخلہ

علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری حراست میں نہیں ہیں اور نہ ہی کسی ادارے کی حراست میں ہیں۔ ہمیں جہاں ان کی موجودگی کا شک تھا وہاں چھاپہ مارا لیکن وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے کل خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہ وہاں نہیں ہیں، جب ریڈ ہوا تو وہ مرکزی دروازے سے بھاگ گئے تھے، اسلام آباد پولیس اس وقت وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ڈھونڈ رہی ہے، آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والے شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے، اسلام آباد پولیس بھی علی امین گنڈاپور کو ڈھونڈ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔