اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک میں آئندہ چند سال کے دوران 27 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پاکستان جس کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ حال ہی میں آئی ایف نے سات ارب ڈالر امداد کا بیل آؤٹ پیکیج منظور کیا ہے جس کی پہلی قسط مل چکی ہے۔ اب معیشت کی بہتری کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں آئندہ چند سال کے دوران 27 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے۔ سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد اہم شعبوں کی ترقی معاشی استحکام میں معاونت ہے۔
سعودی عرب 5 بلین ڈالر، یو اے ای اور کویت 10، 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جب کہ آذر بائیجان آئندہ چند سال میں پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
پاکستان، سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔ ان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریباً 10 بلین ڈالر سرمایہ کاری، گوادر پورٹ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے ایک بلین ڈالر اور دونوں ممالک کے درمیان 5 بلین ڈالر کی تجارتی سرمایہ کاری کے معاہدے بھی شامل ہیں۔
آرامکو کمپنی سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل گیس اسٹیشن شروع کرے گی۔ آذر بائیجان نے تیل اور گیس سمیت معدنیات اور دیگر شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
پاکستان کی معیشت کے لیے اب تک کی سب سے اچھی خبر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔