Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزلبنان، اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

لبنان، اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

بیروت (آئی پی ایس )لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مختلف اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے رات بھر جاری رہے، لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اسرائیل کے حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 127 بچے اور 261 خواتین شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوں کو جنوبی لبنان کی ایک مسجد کے اندر راتوں رات نشانہ بنایا ہے جس میں کچھ اموات ہوئی ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی تعداد نہیں رپورٹ نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے انٹیلی جنس کی ہدایت پر حزب اللہ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو ایک کمانڈ سینٹر کے اندر کام کر رہے تھے۔جنوبی لبنان میں صلاح غندور ہسپتال سے متصل ایک مسجد کے اندر اس کمانڈ سینٹر کا استعمال اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) اور ریاست اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے کیا جارہا تھا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی قصبے بنت جبیل میں واقع ہسپتال کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا، ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد سلیمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہسپتال پر براہ راست حملہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔