راولپنڈی(آئی پی ایس )ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئیجام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید (عمر: 43 سال، ساکن ضلع فیصل آباد)، لانس نائیک محمد اللہ شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع خیبر)، لانس نائیک اختر زمان شہید (عمر:30 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، لانس نائیک شاہد اللہ شہید(عمر: 29 سال، ساکن ضلع ٹانک)، لانس نائیک یوسف علی شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی جمیل احمد شہید (عمر 26 سال ، ساکن ضلع سوات )کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، سینیئر حاضر سروس فوجی اور سول حکام ،جوانوں اور شہدا کے عزیز و اقارب کی شرکت شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گاہمارے شہدا کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کودو ا م بخشتے ہیں۔
ہومبریکنگ نیوزوزیر ستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر،سینئر آفیسرز کی شرکت
وزیر ستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر،سینئر آفیسرز کی شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔