اسلام آباد(سب نیوز )ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاس اسلام آباد پہنچنے والے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے شراب برآمدگی کیس میں گرفتار کرلیا، دوسری جانب پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان اسلام آباد کے چائنہ چوک، جناح ایونیو اور دیگر مقامات پر تصادم جاری ہے۔
ڈی چوک پر احتجاج کے لیے قافلوں کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے ان کے اور پولیس کے درمیان جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔ٹیکسلا ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھرا اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔