اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے پی کے ہا ئوس سے گرفتار ،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو رینجرز نے خیبرپختونخوا ہاس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے وزیراعلی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ رکاوٹیں عبور کرتا ہوا کچھ دیر قبل اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے پی ہاس چلے گئے۔ انہیں گرفتار کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس کے اہلکار بھی کے پی ہا ئوس میں داخل ہوگئے اور انہیں گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔