بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جنوری سے اگست تک چین میں سوشل لاجسٹکس کی کل مالیت میں 5 فیصد سے زیادہ کی مستحکم ترقی برقرار ہے۔ جنوری سے اگست تک ملک بھر میں لاجسٹکس کی کل مالیت 225 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.4فیصد کا اضافہ ہے اور لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی میں سال بہ سال 3.3فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جنوری سے اگست تک اداروں اور صارفین کے کل لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 7.8فیصد کا اضافہ ہوا ، جو رواں سال کے لئے مستحکم اور تیز رفتار ترقی ہے۔ جنوری سے اگست تک درآمدی لاجسٹکس کی کل مالیت میں سال بہ سال 4.3 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدی لاجسٹکس کی کل مالیت میں سال بہ سال 5 فیصد اضافہ ہوا۔ عالمی معاشی بحالی میں سست روی اور عالمی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مسلسل کمزوری کے تناظر میں، متعلقہ بین الاقوامی لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کا رجحان سست ہو رہا ہے۔