Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

لاہور(آئی پی ایس) اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کر دی۔ صوبے کے 6 اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔