Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں: فیصل واوڈا

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں کہا تھا علی امین گنڈا پورڈی چوک نہیں آئیں گے، کیا اسلام آباد آکرملک فتح کرلیں گے؟، پی ٹی آئی کولاشیں چاہئیں اب انہیں لاشیں نہیں ملیں گی، خیبرپختونخوا کیسرکاری وسائل علی امین گنڈا پوراستعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے نکمی حکومت پہلے نہیں دیکھی، کنٹینرز لگانے سے عام آدمی کو تکلیف ہوتی ہے، پی ٹی آئی طوفان نہیں پانی کا بلبلا ہے ان کے غبارے میں حکومت ہوا بھرتی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کیساتھ مخلص نہیں ہے، احتجاج میں عمرایوب سمیت باقی لیڈر کدھر ہیں؟ خود باہرنہ نکلنے والے دوسروں کو باہرنکلنے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بکاسیاست دانوں پر لوگوں کا تکیہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے نکلنا ناممکن ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، اکیس اکتوبر کو بہت سارے ملک کیمسائل سیدھیہوچکے ہوں گے، پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔