Saturday, December 21, 2024
ہومکامرسچین کے قومی دن کی تعطیلات کے تیسرے دن ملک بھر میں لوگوں کا بین العلاقائی بہاؤ 280 ملین سے تجاوز کر گیا

چین کے قومی دن کی تعطیلات کے تیسرے دن ملک بھر میں لوگوں کا بین العلاقائی بہاؤ 280 ملین سے تجاوز کر گیا

بیجنگ :چین کے قومی دن کی تعطیلات کے تیسرے دن ، ملک بھر  میں لوگوں کا بین العلاقائی بہاؤ 283.3 ملین  رہا، جو سال بہ سال 4.3 فیصد اضافہ اور 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.2 فیصد اضافہ ہے. ان میں سے ریلوے مسافروں کی آمدورفت میں سال بہ سال 8 فیصد اضافہ ہوا۔

شاہراہوں پر لوگوں کے بہاؤ میں سال بہ سال 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔ آبی راستوں کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت میں سال بہ سال 26.7 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری ہوابازی کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت میں سال بہ سال 12.5 فیصد اور 2019  کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافہ  دیکھا گیا ہے۔چین کے  مکاؤ اور ہنگ چھین علاقے نے خصوصی سیاحتی منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ، جس کی بدولت اس علاقے میں یومیہ مسافروں اور گاڑیوں کے بہاؤ  میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

گونگ بئی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق ، یکم سے 3 اکتوبر تک ، تقریباً 270000 مسافر “پہلی لائن” نامی ہنگ چھین بندرگاہ کے ذریعے داخل ہوئے اور باہر نکلے ، جو سال بہ سال تقریباً 37 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ گاڑیوں کی تعداد 21800 سے تجاوز کر گئی ، جو سال بہ سال 65.38فیصد کا اضافہ ہے۔ کسٹمز نے “دوسری لائن” نامی بندرگاہ کے چار شاہراہوں کے راستوں میں 190700 سے زیادہ گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئَے روانگی کی اجازت دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔